صومالیہ:موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکوں میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی

صومالیہ(اُمت نیوز)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکوں میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

صومالیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار الشہباب گروپ ہے۔

حسن شیخ محمد نے کہا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں دو کار بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔
صومالیہ کے صدر نے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔
صومالیہ میں اقوام متحدہ کے مشن نے ’وحشیانہ حملے‘ کی مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ موغا دیشو میں گزشتہ روز وزارت تعلیم کی عمارت کے نزدیک دو خودکش کار بم دھماکے کیے گئے تھے۔