لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خاتون صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد کامونکی واپس پہنچ گئے جہاں سے لانگ مارچ گوجرانوالہ کی جانب روانہ ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونیوالی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچے، عمران خان نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے مرحومہ کی والدہ اور ان کے بچوں سے بھی ملاقات کی ۔
ملک میں انقلاب بیلٹ باکس سے آئے گا یا خونریزی سے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے ملک میں انقلاب خونریزی سے آئے گا یا بیلٹ باکس سے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ثابت ہوگا؟۔ عمران خان نے لانگ مارچ کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔
The sea of people along our March on the GT Road. For 6 months I have been witnessing a revolution taking over the country. Only question is will it be a soft one through the ballot box or a destructive one through bloodshed? pic.twitter.com/CeVdRVp9ON
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ یہی تو وہ انقلاب ہے جس کا ذکر میں کررہا تھا! جوں جوں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں عوام بڑی تعداد میں ہمارے مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔