راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی 10 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے جاوید نامی اسکول ٹیچرکوگرفتارکیا، طالبہ زرعی فارم کے سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔
طالبہ کے والد کے مطابق بیٹی اسکول سے واپس آئی تو بتایا کہ جاوید نامی اسکول ٹیچر واش روم میں لے کرگیا جہاں استاد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اورکسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بیٹی نے زور زور سے رونا شروع کر دیا تو ماسڑجاوید باہرنکل گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos