عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے۔فائل فوٹو
عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے۔فائل فوٹو

چوتھا روز۔ لانگ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں

لاہور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چوتھے روزکامونکی سے شروع ہوگیا ہے جو رات تک گوجرانوالہ پہنچے گا۔عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے اوروہاں سے گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی نئی حکمت عملی طے کرلی گئی۔  مارچ کے اگلے شیڈول سے سندھ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

چاروں صوبوں کی قیادت اور منتظمین کو جمعہ کی صبح روات یا اسلام آباد کے قریب پہنچنے کے احکامات دیدیے گئے۔پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ آج کراچی سے براستہ حیدر آباد،‏ حیدر آباد، سکھر، ملتان موٹروے سے اسلام آباد پہنچے گا۔

بدھ والے دن گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز کے کچھ اضلاع کے قافلے اپنا سفرشروع کریں گے۔ جمعرات کو عمران خان جہلم یا گوجرخان میں لانگ مارچ کے ہمراہ قیام کرینگے۔

جمعرات کو ہی جنوبی پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے قافلے راولپنڈی کی جانب روانہ ہونگے۔ جمعہ کو روات سے راولپنڈی شہر پہنچ کرقافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔