میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو
میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو

 ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے3رکنی انکوائری کمیشن قائم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی عمرشاہد حامد شامل ہیں جب کہ اس کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 یوم کے اندررپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

کمیشن میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی عمر شاہد حیات اس وقت دو رکنی اس تحقیقاتی ٹیم میں بھی شامل ہیں جو اس وقت کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔