پشاور:پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے بیک ڈور باتوں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کا پردہ چاک کرتے ہوئے کسی بھی ملاقات کی تردید کردی ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہمارے ساتھ اتحادی تھے، اس لیے ہم بلیک میل ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان کو اتارا ہے اس دن سے ہم احتجاج پر ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیں آنے دیں، ہم وہاں بیٹھ جائیں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور اس وقت کوئی بیک ڈور باتیں نہیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن ہیں، اگر پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، ہم نے ہر حال میں لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا یہ ان کی غلط فہمی ہے۔