کراچی (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا اور کہا کہ قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نےکی جنہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وقارمیرے ساتھ کالج میں پڑھا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینیئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان دنوں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔