کراچی:وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ’’long نہیں alone‘‘ مارچ ہے۔
ناصر شاہ نے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ادارے نیوٹرل ہو رہے ہیں تو یہ چاہتے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ ہوں۔
سندھ کے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ یہ حصولِ اقتدار کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، عمران خان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل یا پاگل خانہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اداروں اور ملک کو بدنام کرتے ہیں، ڈکٹیٹرزکی اولاد اور مشرف کی ٹیم ان کے ساتھ ہے، اسی لیے مارشل لا کا خواب دیکھتے ہیں۔
سندھ کے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ یہ حصولِ اقتدار کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، عمران خان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل یا پاگل خانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پیر پگارا سے پرانے مراسم ہیں، پیر پگارا ایک اہم شخصیت ہیں، ان سے ملنا کوئی بری بات نہیں ۔