ڈیرہ اسمعیل خان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اورامیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ٹھس ہو گیا، عمران خان ملک میں ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں کہ مارشل لا لگ جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے جوبگاڑپیدا کیا اسےدرست کرنےمیں وقت لگےگا، اقتدارسنبھالا تو دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑے تھے، پاکستان کا گرے لسٹ سےنکلنا بڑی کامیابی ہے، حکومتی کاوشوں سے پاکستان گرے لسٹ سے نکلا، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ٹھس ہو گیا، دو ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، لانگ مارچ میں خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر کمیشن بنایا جائے،عمران خان ملک میں ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں کہ مارشل لا لگ جائے۔ڈیرہ سے بلوچستان سی پیک موٹروے کی منظوری ہوگئی ہے۔