ریاض(اُمت نیوز)سعودی کابینہ نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم کیے جانے والے خلائی کمیشن کے قیام کی منظوری دے د ی ہے۔
سعودی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس الیمامہ شاہی محل میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سعودی خلائی کمیشن کی تشکیل سمیت متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں، سعودی خلائی کمیشن کا سربراہ ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کو مقرر کردیا گیا۔
اجلاس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتیں زیر بحث آئیں، سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف اور سینیگال کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پاک سعودی سپریم کونسل کی ذیلی کمیٹیوں سمیت سعودی چائنہ مشترکہ کمیٹی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔