وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ : وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی ,دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ اعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی ۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے ، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔