شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر جنوبی کوریا میں خطرے کے سائرن
بدھ 2 نومبر 2022, 10:56 صبح
بام دنیا
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا۔ تجربے کے لیے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے۔
شمالی کوریا کا نیا میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جنوبی کوریا کی حدود کے 60 کلومیٹر اندرسوکچو شہر میں گرا جس کے باعث علاقے میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل کے جواب میں 3 میزائل فائر کیے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے اس اقدام میں سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گرے۔ ’ہماری فوج جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی اور فوری جواب دے گی۔‘