اسرائیلی فوج اورآباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی

نابلس:فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ، جبکہ آباد کاروں نے وہاں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا۔ قابض اسرائیلی  قابض فوج نے قلقیلیہ میں زمینوں کو بلڈوز کیا اور وادی اردن میں متعدد خاندانوں کو بے دخل کردیا۔قابض افواج کی جانب سے نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر محاصرہ توڑنے کے لیے نکالے گئے جلوس کو دبانے کیاسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

قابض فوج نے تقریباً تین ہفتے قبل شہر پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک افراد کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔نابلس کے جنوب میں آباد کاروں نے قریوت کی زمینوں میں زیتون چننے کے دوران متعدد خواتین پر حملہ کیا۔آباد کاروں نے فصل چوری کرنے کی کوشش میں زیتون چننے والی خواتین پر حملہ کیا اور قابض فوج نے قریوت قصبے کے مغربی جانب صنعہ کے علاقے میں اپنی جان بچانے کے لیے آنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے شمالی وادی اردن کے علاقے خیربیت حمصہ الفوقہ میں چھ خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔ قابض فورسز نے ان خاندانوں کو تربیت کے لیے نکالے جانے کے آخری ہفتے کے آخر میں مطلع کیا تھا۔متاثرین میں یاسر محمود بو الباش، سند یاسر بو الباش، عبد العزیز عیس بو الباش، علی عیس بو الباش، محمد براہیم بو الباش اور صہیب براہیم بو الباش کے خاندان شامل ہیں۔