گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصا ف کے لانگ مارچ میں مسلسل حادثاتی اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب مبینہ طورپرکنٹینرکے غلط ٹرن لینے کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینرکے غلط ٹرن لینے کی وجہ سے ایک اور نوجوان کی ہلاکت ہو گئی
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینرکے غلط ٹرن لینے کی وجہ سے ایک اور نوجوان کی ہلاکت ہو گئی جبکہ اس سے قبل حالی روڈ پر ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کا ورکر4 دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
کچھ دن پہلے نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کی کنٹینرکے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گئی تھی، خاتون صحافی کی موت کے بعد عمران خان نے ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
ایک صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 14 سالہ لڑکا مبینہ طور پر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرجاں بحق ہو ا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی موت عمران خان کے کنٹینرکی بجائے ساؤنڈ سسٹم والے کنٹینر سے ٹکرانے کے باعث ہوئی ہے.
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر نے ایک اور جان لے لی موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا: ریسکیو
شہریوں نے روڈ بند کرکے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردئیے pic.twitter.com/f6FGVx1Wqv— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) November 2, 2022
ایک اور صحافی ارشد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ "گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینرنے موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی ،جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا، جس پر شہریوں نے روڈ بند کرکے عمران خان کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے۔