اسلام آباد:چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے ،70 سالہ نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل کرنا آسان نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمیں تنقید سے کوئی ڈر یا گھبراہٹ نہیں ہوتی،تنقید سے ججز کی اصلاح ہوتی ہے،تنقید ہم پراثرانداز نہیں ہو سکتی،ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہے ۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ وزیر قانون نے درست کہا عدالت کیلیے بہت سے چیلنجز ہیں ہم نے سائلین کے اعتماد کو بحال کرنا ہے یہی ہمارا مقصد ہے سائلین کا وہی اعتماد بحال کرنا ہے جو ان کا حق ہے ،آرٹیکل 7 میں پتہ چلا کہ ریاست کی تشریح میں عدلیہ کا ذکر نہیں ۔