سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے پیشمال میں دریائے سوات میں لکڑیوں کا پل لگائے جانے کے دوران الٹنے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے6 رضاکار دریا میں ڈوب گئے۔
ایک لاش نکال لی گئی جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا ۔چار افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچالیا گیا۔
پولیس کے مطابق پیشمال اور آریانئی کو ملانے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارلکڑیوں کا پل لگارہے تھے کہ اس دوران پل کی رسیاں پل سمیت الٹ گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد دریا میں گرکر ڈوب گئے۔ جس کے نتیجے میں محمد ایاز خان خیل ولد ملنگ کی لاش نکال لی گئی جبکہ فضل ولد فضل سبحان لاپتہ ہوگیا ہے۔
چار افراد غزن اورابراہیم پسران باچا خان، بادشاہ ولد وکیل،نذیر ولد شیرین زادہ زندہ بچالیا گیا جنہیں زخمی حالت میں مدین اسپتال منتقل کردیا گیا ۔