سڈنی:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلےکے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر مدمقابل ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے ، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
سڈنی میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے حارث کو موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پرجنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنےکی کوشش کریں گے۔ ٹمبا باووما نے بتایا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔