بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔فائل فوٹو
بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی،محکمہ موسمیات نے ہفتہ ، اتوارکو موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کی پیشگوئی کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواﺅں کا سلسلہ 4 سے 7 نومبر تک ملک میں رہے گا،4 تا7 نومبرچترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔