سڈنی:ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ میں شاداب خان نے 20 گیندوںپرففٹی بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا ،اوپنربیٹرز کی ناکامی کے بعد ون ڈاﺅن بھی نہ چلے سکے تاہم محمد نواز اور محمد افتخار نے ٹیم کو سنبھالا دیا، نواز کے آﺅٹ ہونے کے بعد شاداب خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور 20 گیندوں پر 50 رنز بنائے، شاداب خان کی ففٹی میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، شاداب خان 22 گیندوں پر52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔