عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے ملالہ یوسفزئی کی نیک خواہشات

گوجرانوالہ (اُمت نیوز)گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔
اس واقعے کی ملالہ یوسفزئی نے بھی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنماؤں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔
ملالہ نے مزید کہا کہ پُرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا، عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔