درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں،فائل فوٹو
درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں،فائل فوٹو

حملے سے قبل عمران کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
عمران خان نے حملے سے 2 گھنٹے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پر اعتماد ہوں لانگ مارچ میں تشدد نہیں ہوگا،میں پچھلے چھ ماہ سے سڑکوں پر ہوں، لانگ مارچ کا مقصد الیکشن کرانا اور تبدیلی لاناہے۔اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پچھلی دفعہ کی طرح کمزور حکومت ملی تو حکومت نہیں سنبھالوں گا، پچھلی دفعہ اتحادی حکومت کمزور تھی،میں اتنا مضبوط نہیں تھا کہ قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کرا سکوں۔


عمران خان نے کہا کہ میں طاقتور مافیاز کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاسکا، مافیاز کے پاس مجھے کمزور کرنے اور بلیک میل کرنے کے کئی طریقے تھے،اس بار میرے پاس پارلیمنٹ میں نمبر پورا ہوگا تو ہی اقتدار سنبھالوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد اسی صورت کراسکتے ہیں جب پارلیمنٹ میں اکثریت ہو۔