شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

رائیونڈ کا رہائشی ہے ، مشکوک شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

               
November 4, 2022 · اہم خبریں, قومی
مشکوک شخص گرفتار

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت شوکت خانم لاہور میں زیرعلاج ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم اس صورتحال میں پولیس نے ہسپتال کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیاہے جو رائیونڈ کا رہائشی ہے ، مشکوک شخص کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔