بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

عمران خان پر حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پرلانگ مارچ کے دوران حملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو حملے میں بچایا، پی ٹی آئی واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے اس سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں، "لیاقت علی خان واقعے "کا  بھی ابھی تک جواب نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  چاہتے ہیں واقعے میں ملوث ملزمان ، ان کی پشت بناہی کرنے والوں کو بے نقاب کریں ، پی ٹی آئی لانگ مارچ میں حملے کے واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے،معاملے کو سیاست کا شکار نہیں بنائیں ، ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے ۔

خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )نے پنجاب حکومت کو کہا تھا کہ لانگ مارچ میں دھماکا یا فائرنگ ہو سکتی ہے ، کہا جا رہاہے دو طرف سے فائرنگ ہوئی ہے،گارڈ نے بھی فائرنگ کی ہے، واقعے کو سیاست کی نذرکیا گیا تو تحقیقات  متاثر ہو سکتی ہیں، کل کے واقعے پرجے آئی ٹی بننی چاہیے ،لانگ مارچ میں اب تک 4 افراد شہید ہو چکے ہیں،ان سب چاروں شہادتوں کا ذمے دارعمران خان کا کنٹینر ہے ، ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے پیچھے مذہبی جنون کارفرما نظر آتا ہے ،کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔