لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کے لیے درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت عدالت نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کے لیے درخواست قابل سماعت قرار دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 نومبرکوجواب بھی طلب کرلیا۔