اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی رہنما پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ مٰیں حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسدعمرنے بغیرتحقیق کے ہی الزام لگا دیا ، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا ہے ، ایسارویہ جمہوریت کیلیے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے،عمران خان اپنے رویے کو بدلیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، سوچنا ہوگا عدم برداشت کے رویے کو کس طرح ختم کیا جائے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ قابل افسوس ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، وزیرآباد میں معظم نامی شہری جاں بحق ہوا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔جو زبان عمران خان صاحب 2014سے اب تک بولتے آئے ہیں، یہ رویے جمہوریت کے لئے معاون نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کی صحت یابی کی دعا کی ہے،خان صاحب سے اپیل ہے کہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس ویڈیو کا وائرل ہونا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایسے عناصران معاملات پر شے پکڑیں گے، پہلے ویڈیو بیان کے بعد تھانے کاعملہ معطل کر کےدوسری ویڈیو جاری ہوئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی، ایف آئی آر شاید مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے، کل کے واقعے میں ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول خوشگوار ہوتوعمران خان کی عیادت کیلئے جایا جاسکتا ہے لیکن عمران خان نے الزام ہی ہم پر لگا دیا۔