کل 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجا ج ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے کل شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کل 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم کل کے احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔