لاہور:سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جیل حکام نے کہاکہ اراضی اسکینڈل میں گرفتارسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو پیرول پر رہا کر دیا گیا، حکام کاکہناتھا کہ ڈی سی لاہور نے دوست مزاری کو دادا کے جنازے میں شرکت کیلئے رہائی کا حکم دیا۔