سندھ (اُمت نیوز)سندھ میں کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بتایا کہ گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔ رات کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
جاوید جسکانی نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کچے میں روانہ کردی گئی ہے۔