اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہیقین ہے صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر میدان میں واپسی کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور نیدر لینڈز اچھا کھیلے ،
وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اورٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یقین ہے صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر میدان میں واپسی کریں گے ۔