لاہور:وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ریسکیو اہلکار رضوان نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کی ٹانگ پرایک جگہ نشان دیکھا، ہو سکتا ہے کہیں اوربھی گولی لگی ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار رضوان نے کہاکہ عمران خان کے بائیں گھٹنے پر زخم سے خون بہہ رہاتھا، خون کور کرنے کی کوشش کی، اہلکار کاکہناتھا کہ رش زیادہ تھااور، دھکے لگ رہے تھے ،اس لیے گولی کا اندازہ نہیں کر سکا۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ میں نے عمران خان کی ٹانگ پر ایک جگہ نشان دیکھا، ہو سکتا ہے کہیں اوربھی گولی لگی ہو،رضوان کاکہناتھا کہ عمران خان کے گھٹنے کے نیچے زخم تھا، اس سے اوپر بھی خون تھا،وہ چل نہیں رہے تھے، انہیں اٹھا کر نیچے لے گئے .