آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔فائل فوٹو
آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی کی طرف سے وردی کوگالی دینا افسوسناک ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طرف سے شہدا پولیس کی وردی کوگالی دینے پر پنجاب پولیس نے شدید افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیرآباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے جبکہ اِس سانحے پرسیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اوراُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں، حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط بھی کوئی نئی بات نہیں۔

ماضی قریب میں مختلف سیاسی اور قومی رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں اورمذہبی جذبات کی توہین جیسے الزامات کی درخواستوں پر بھی ایسی ہی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا، اِن سیاسی رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔

واضع رہے کہ ملتان میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اگرآپ ایس ایچ اور دیگر اپنے ماتحتوں سے عمران خان پرہونے والے حملے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروا سکتے توآپ کی ایسی وردی اور نوکری پرلعنت ہے  وردی اتارکرگھر چلے جائیں۔