لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پرمشتمل سیریزکے دوسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔سدرا امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آوٹ ہوئی، میری ویلڈرون نے 35 اور آرلینی کیلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے غلام فاطمہ نے 32 رنز دے کر 3 ناشرہ سندھو نے 41 دے کر 3 وکٹیں اور فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 195 رنز کا ٹارگٹ 32.4 اوورز میں ایک وکٹ کھوکرحاصل کرلیا، اوپنر سدرا امین 91 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہیں،بسمہ معروف نے69رنز بنائے،منیبہ علی27رنزکرآئوٹ ہوئیں۔
ODI series win achieved 👏
Pakistan go past South Africa to No.2 in the ICC Women's Championship 2022-25 🙌#PAKWvIREW | #BackOurGirls pic.twitter.com/NoG0ciZKvH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2022
قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔