حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا،فائل فوٹو
حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا،فائل فوٹو

تنزانیہ کا مسافر طیارہ جھیل میں گرکر تباہ

تنزانیہ کے بوکوبا ایئر پورٹ پراترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گرکر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں سوار 49 مسافروں میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، امدادی کام جاری ہے۔طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ قریب ہی موجود وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔

حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا، امدادی اداروں نے جھیل سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ایک مسافرکی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی۔

ایک اوراطلاع کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جواسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔