دیکھ بھال سے تنگ شوہر نے معذور بیوی کو سمندر میں پھینک دیا

جاپان( اُمت نیوز)جاپان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے معذور بیوی کی روز کی دیکھ بھال کرنے سے تنگ آکر اسے سمندر میں پھینک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 نومبر کو 81 سالہ ہیروشی نامی بزرگ شہری نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی 79 سالہ معذور بیوی کو سمندر میں پھینک کر اس کو مار دیا کیوں کہ وہ اس کی دیکھ بھال کر کر کے پریشان ہوگیا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق ہیروشی کی بیوی معذور ہونے کی وجہ سے وہیل چیئر کے سہارے ہی زندگی گزار رہی تھی جبکہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ہروشی کو گزشتہ 40 سال سے اس کی دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی تھی۔
بیوی کو سمندر میں پھینکنے کے بعد وہ اس جرم کو زیادہ دیر تک اپنے اندر چھپا نہیں سکا تاہم اس نے پہلے اپنے بیٹے کے سامنے اعتراف جرم کیا جس کے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے سمندر سے ہیروشی کی بیوی کی لاش نکال لی۔جس کے بعد ہیروشی کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔