اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف شرم الشیخ ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔
وزیراعظم آج سے کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کابینہ ارکان سمیت وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کوپ 27 کی تمام اہم کمیٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔
کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کررہے ہیں جس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی انصاف پر کارروائی کی ضرورت پر غور ہوگا۔کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔
Tags latest news latest urdu news