اسلام آباد(امت نیوز)سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری ایک بار پھر اسلام آباد طلب کرلی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے، اگلےدو ہفتوں میں عوام کو ممکنہ مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔
ترجمان کے مطابق امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں، اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت آمدورفت کےلیےکھلے ہیں۔
Tags latest news latest urdu news