مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا۔فائل فوٹو
مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا۔فائل فوٹو

عمران خان کے اے کے 47 کی گولی لگی ۔بابر اعوان

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارسرکار مداخلت کیس میں بابراعوان نے کہاکہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں ، عمران خان کو ایک ٹانگ اورایک آرٹری میں گولی لگی ہے ،9 ایم ایم کی گولی شہید معظم کو لگی ہے، عمران خان کے اے کے 47 کی گولی لگی ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی ااورکار سرکار میں مداخلت کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے کہاکہ قتل اور اقدام قتل کے بہت سے کیسز ہم نے دیکھے ہیں ،نیچے سے گولی لگے تو وہ ٹانگوں میں لگ سکتی ہے ۔اس پر بابراعوان نے کہاکہ ایک کہاوت ہے مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا۔