فنڈنگ کیس۔ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔اسکروٹنی کمیٹی

اسلام آباد:پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے اکاﺅنٹس کی اسکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ،(ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کو مختلف اکاﺅنٹس میں فنڈنگ ، ممبر شپ فیس ملی ، (ن )لیگ کے کئی اکاﺅنٹس کی مزید پڑتال اور وضاحت درکار ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور(ن )لیگ کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا، فنڈنگ کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں ، عبوری رپورٹ جمع کرائیں، کمیشن مخصوص وقت میں اسکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دے گا ،مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو بھی مشکلات ہیں انہیں رپورٹ میں لکھ کر دیں ، رپورٹ کا جائزہ لے کر احکامات جاری کریں گے ۔