فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی جلسہ اجازت۔ فریقین معاملے طے کریں ورنہ ہم دیکھیں گے۔عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیئے ہیں کہ فریقین معاملات طے کرلیں، ورنہ عدالت دیکھے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ نے کوئی درخواست دی ہے؟

جس پر نمائندہ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست غیرمؤثرہو چکی ہے۔ لہٰذا جلسے اوردھرنے کی اجازت کی درخواست خارج کردی جائے۔

عدالت نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ فریقین بیٹھ کر طے کر لیں۔ ورنہ عدالت دیکھے گی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔