راولپنڈی نجی و سرکاری اسکول بند

راولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اسکول دو روز کیلئے بند

راولپنڈی(اُمت نیوز)ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ عمران خان نے بدھ سے ایک بار پھر لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موجودہ صورتحال کے باعث دو روز کیلئے بند رہیں گے۔