پی ٹی آئی رکنیت معطل
اقبال بلند کی رکنیت معطلی پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمل میں لائی گئی۔فائل فوٹو

پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پی ٹی آئی نے مسترد کردی

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے موقع سے گرفتار ملزم کے 2 مختلف ویڈیو بیانات جاری کروا کر کسی نے قاتلانہ حملہ کو کور کرنے کے کیے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی اور اب پولیس کی مدعیت میں اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ،سارا نظام ایکسپوز ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 154 ضابطہ فوجداری کو نظر انداز کر کے مدعی سے اپنی درخواست کے مطابق ایف آئی آر کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ 5 دن بعد ایف آئی آر درج کی وہ بھی پولیس کی مدعیت میں اور نامزد لوگوں کے نام ہی شامل نہیں۔
اس کے علاوہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ مدعی پولیس کو بنا دیا اور جن افراد کا نام عمران خان نے لیا وہ تینوں ہی ایف آئی آر سے غائب ہیں، اس فرمائشی ایف آئی آر کا نام تبدیل کر کے این آر او رکھ دینا چاہیے۔