لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گورنر ہاوس پنجاب میں رینجرزکو تعینات کردیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس کے حکام کا کہناہے کہ رینجرز نے گورنر ہاﺅس کے اندر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ، گورنر ہاﺅس کی جانب سے پنجاب حکومت اور ڈی جی رینجرزکو خط لکھا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاﺅس کے باہر احتجاج کیا جس دوران درازے پرلگے سیکیورٹی کیمرے اورلائٹس توڑ دی گئیں ۔