کراچی:پاکستانی لیجنڈ گلوکار ظفر رامے انتقال کر گئے۔ معروف پاکستانی گلوکار ظفر رامے کچھ عرصے علیل تھے آج وہ خالق حقیقی سے جاملے، ظفر رامے نے ریڈیو پاکستان، ٹی وی اور فلم کیلئے لاتعداد گیت ریکارڈ کرائے ،ظفررامے کو امریکا میں 2016 میں بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
معروف گلوکار ظفر رامے کراچی میں پیدا ہوئے۔ ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991ء میں پاکستانی لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے (کبھی تو تم کو یاد آئے گی) سے کیا اور دوسرا گانا (لال لال جورا) بہت مقبول گانا ہے۔ ظفر رامے نے 1994ء میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا۔ پلے بیک سنگر کے طور پر ان کی پہلی فلم بیٹا ہے جس کی ہدایتکاری مشہور اداکارہ اور ڈائریکٹر میڈم شمیم آرا اور ظفر رامے نے کی ہے ۔ ظفر رامے کی پاکستانی فلموں کے نام ہیں بیٹا، پیار 95، دل تیرا عاشق، ہم تو چلے سوسور، بارسات کی ایک رات وغیرہ۔
ظفر رامے نے دیگر پلے بیک گلوکاروں جیسے حمیرا چنا، شبنم مجید، سائرہ نسیم، شازیہ منظور، ارشد محمود، تحسین جاوید کے ساتھ بہت سے گانے گائے۔ دوسرے گلوکاروں کے مقابلے میں ایک مختلف آواز رکھتے تھے جو انہیں موسیقی کے میدان میں بہت نمایاں کرتی تھی۔
ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میلوڈی نائٹ، آواز آواز، گیت منظر، رنگ ترنگ، کافی ادب، غزل رنگ، لیٹ نائٹ ود مشی خان، ساحر لودھی شو، محفل مشاعرہ میں پرفارم کیا۔