درخواستِ ضمانت واپس
نیب ترامیم کے بعد کیس تبدیل ہو چکا ہے،فائل فوٹو

سراج درانی نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی

اسلام آباد:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب ترامیمی قوانین کے تحت سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ کیا یہ کیس 50 کروڑ سے کم مالیت میں آتا ہے؟ نیب ترامیم کا کیس زیرالتواہے ابھی ان پر رائے نہیں دے سکتے ،وکیل آغاسراج درانی نے کہاکہ نیب ترامیم کے بعد کیس تبدیل ہو چکا ہے، سپریم کورٹ نے تمام درخواستوں کو واپس لینے کی اجازت دیدی،وکیل آغا سراج درانی نے نیب ترامیم قوانین کے تحت سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی۔