نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو
نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے اندراجِ مقدمہ کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرا دی گئی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروا دی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اندراج کی رپورٹ طلب کی تھی۔