امریکا میں وسط مدتی انتخابات، صدر بائیڈن پریشان، فیصلہ آج

واشنگٹن:امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ایوان بالا اور ایوان زیریں میں کس کا راج ہوگا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 نشستوں کے لیے امریکی شہری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ری پبلکن پارٹی کی معمولی برتری بائیڈن انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز آمنے سامنے ہیں، سینیٹ میں خالی ہونے والی 35 نشستوں میں سے 21 ریپبلکنز کے پاس ہیں جبکہ 14 نشستوں پر ڈیموکریٹس اپنی سیٹ کا دفاع کریں گے۔

عوامی جائزے کی رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں رپبلکن کو معمولی برتری ملنے کا امکان ہے، جبکہ ایوان نمائندگان میں رپبلکن پارٹی کی پوزیشن کافی مضبوط دکھائی دیتی ہے۔