راولپنڈی :ضلع خیبرکے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرلیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہو گیا،آپریشن میں ایک فوجی جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردلاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا،ہلاک دہشتگردی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزپرحملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سلیم خان شہید ہو گیا،28 سالہ سلیم خان شہید کا تعلق صوابی سے تھا ۔