لاہور:وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کے واقعے کی ایف آئی آر کٹنے کے بعد پراسیکیوٹرزکی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی ٹیم تین پراسیکیوٹرپرمشتمل ہے ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر، رانا سلطان اور زاہد سرفرازاے ٹی سی میں پیش ہوں گے ۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس نے ٹیم کی تشکیل کا آرڈر جاری کردیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کا ٹرائل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں ہو گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos