خاتون ٹیچر نےاپنی اسٹوڈنٹ سے شادی کیلئے جنس تبدیل کر والی

بھارت (اُمت نیوز)بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹیچر نے اپنی اسٹوڈنٹ سے شادی کرنے کے لیے جنس تبدیل کروالی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں اتوار کو فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر نے جنس تبدیل کروا کر اپنی ہی ایک اسٹوڈنٹ سے شادی کرلی۔
میرا نامی خاتون ٹیچر کو اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اس حد تک محبت ہوئی کہ انہوں نے جنس تبدیل کروائی اور پھر اسی سے شادی بھی رچالی۔
خاتون ٹیچر جن کا جنس تبدیل کروانے کے بعد نام آروو ہوگیا ہے کا کہنا ہے کہ پیار میں ہر چیز جائز ہے اس لیے میں نے پیار حاصل کرنے کے لیے جنس بھی تبدیل کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اسکول میں کلاس کے دوران ملاقات ہوئی ،کلپنا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ہے اور اگلے سال جنوری میں انٹرنیشنل مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہوگی۔
آروو کا کہنا ہے کہ اسے کلپنا سے اسکول کے میدان میں کھیلتا دیکھ کر پیار ہوا لیکن میں اس وقت لڑکی تھا ،مجھے لگتا تھا کہ میں لڑکا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ جنس تبدیل کرنے کے لیے سرجری کروانا چاہتا تھا تاہم میں نے اہم فیصلہ کیا اور میری دسمبر 2019 میں پہلی سرجری ہوئی۔
دوسری جانب کلپنا کا کہنا ہے کہوہ بھی آروو سے کافی عرصے سے محبت کرتی تھی اور اگر اس کی جنس تبدیل نہ بھی ہوتی تو وہ اس سے شادی ضرورکرتی