سڈنی(اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے لیے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اکیلے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی ۔